ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں بی جے پی لیڈرکو مبینہ خنجر دکھا کر دھمکی دینے کی کوشش؛ دھمکی دینے والے کی ہی پیٹائی

مینگلور میں بی جے پی لیڈرکو مبینہ خنجر دکھا کر دھمکی دینے کی کوشش؛ دھمکی دینے والے کی ہی پیٹائی

Mon, 27 Jun 2016 09:46:00  SO Admin   S.O. News Service

مینگلور27 جون (ایس او نیوز) یہاں کے تھوکوٹو میں اتوار کو ایک بی جے پی لیڈر بھگوان داس پرتین لوگوں کی جانب سے مبینہ طور پر خنجر دکھا کر ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی مگر بتایا گیا ہے کہ بھگوان داس کے حمایتیوں نے اُن لوگوں کو ہی مارکر بھگادیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دو بائک پر سوار تین لوگوں نے اُلال میونسپالٹی کے سابق حسب مخالف لیڈر بھگوان داس (40) کو خنجر دکھاتے ہوئے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی تھی، وہ اُس وقت اپنے ایک دوست پرکاش کے ساتھ راما بجن مندر کے قریب موجود تھے۔ ذرائع کی دی گئی اطلاع کے مطابق بھگوان داس نے اپنے حمایتیوں کو مدد کے لئے بلایا جو فوری موقع پر پہنچ گئے اور دھمکی دینے والوں پر ہی حملہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین میں سے ایک کی بری طرح پیٹائی کی گئی ہے اور اُس کے سر کو شدید چوٹ بھی لگی ہے، مگر وہ اس کے بائوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگ اپنی ایک بائک بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں اُلال پولس تھانہ کو شکایت کی گئی ہے اور پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: